کمال حسن نے دی کیرالہ اسٹوری فلم کو پروپیگنڈا قرار دیدیا
بالی ووڈ کے معروف اداکار کمال حسن نے دی کیرالہ اسٹوری اسلام مخالف فلم کو پروپیگنڈا قرار دیدیا۔
بھارتی میڈیا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار اور ہدایت کار کمار حسن دی کیرالہ اسٹوری فلم کے بارے میں سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ’’ میں نے آپ کو بتایا تھا، یہ پروپیگنڈا کرنے والی فلمیں ہیں جن کے میں خلاف ہوں، سچی کہانی کے نام پر جھوٹ بیچا جارہا ہے‘‘۔
فلم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیرالہ سے تقریباً 32 ہزار خواتین گمشدہ ہیں اور یہ خواتین اسلام قبول کرنے کے بعد داعش میں شامل ہوگئی ہیں اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔
یہ فلم 5 مئی کو عین ریاست کیرالہ میں الیکشن سے ایک ہفتہ قبل ریلیز کی گئی جس نے بھارت کے مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان اختلافات کو مزید ہوا دی جاسکے۔
دوسری جانب فلم کو لیکر بالی ووڈ سمیت اداکار بھی دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے ہیں کچھ کا کہنا ہے کہ فلم معاشرے کی عکاسی کررہی ہے جبکہ ایک طبقہ اسے ہندو مسلمان فسادات کروانے کی جڑ قرار دے رہا ہے۔