اسرائیلی وزیراعظم، فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیز میں اختلافات منظر عام پر

eAwazورلڈ

اسرائیلی وزیراعظم، فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیز میں اختلافات منظر عام پر آگئے۔

نیتن یاہو نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فوج نے اہم معلومات کی مجھ تک رسائی روکی، مجھے اندھیرے میں نہیں رکھا جانا چاہیے تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا یہ پہلی دفعہ نہیں کہ معلومات کی رسائی روکی گئی ہو۔

واضح رہے کہ دو دن قبل نتین یاہو کے قریبی ساتھی پر معلومات لیک کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

نیتن یاہو نے الزام لگایا کہ معلومات لیک کیس کے ملزم کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا ہے۔