امریکا کی روسی بینک اور صدر پیوٹن کے بچوں پر پابندیاں

eAwazورلڈ

یک سینئر امریکی عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ نئی پابندیوں کے تحت روس کے سبربینک (ایس بی ای آر۔ایم ایم) پر مکمل بلاکنگ پابندیاں لگائی گئی ہیں، سبر بینک روس کے کل بینکنگ اثاثوں کا ایک تہائی حصہ رکھتا ہے جبکہ ان پابندیوں سے توانائی کے لین دین کو روک دیا گیا ہے۔

سرکاری عہدیدار نے مزید بتایا کہ امریکا روسی صدر ولاد یمیر پیوٹن کی بالغ بیٹیوں، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی اہلیہ اور بیٹی اور روس کی سلامتی کونسل کے ارکان پر بھی پابندیاں عائد کر رہا ہے جبکہ امریکیوں پر روس میں سرمایہ کاری کرنے پر بھی پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا روس کے سب سے بڑے بینکوں کو منقطع کر کے روس پر مالیاتی دباؤ ڈرامائی طور پر بڑھاتا جا رہا ہے اور ان پابندیوں کے باعث روس کو 1980 کی دہائی کے سوویت یونین کے معیار زندگی پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

امریکا محکمہ انصاف نے روس کی مجرمانہ سرگرمیوں میں خلل ڈالنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے نئے اقدامات کا بھی اعلان کیا۔

دوسری جانب یوکرین کے شہر بوچا سے سامنے والی سنگین تصاویر میں ایک اجتماعی قبر اور لوگوں کی لاشوں کو دیکھا گیا ہے ، مرنے والے لوگوں کو قریب سے گولی ماری گئی تھی، ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد ماسکو کے خلاف سخت کارروائی اور عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے