روس ایٹمی ہتھیار صرف وجود کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں استعمال کرے گا، کرملین

eAwazورلڈ

ماسکو: کرملین کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس ایٹمی ہتھیار صرف اس صورت میں استعمال کرے گا جب اس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوگا۔

سی این این کو انٹرویو میں ترجمان کرملین دمتری پیسکوف نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق تمام وجوہات آپ پڑھ سکتے ہیں کہ یہ کب اور کیوں استعمال کیے جاتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس لیے اگر روس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو پھر ہم صورتحال کے مطابق اپنے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کریں گے۔
گزشتہ ماہ، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے نیوکلیئر فورس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا تھا۔

روس کی وزارت دفاع نے 28 فروری کو کہا تھا کہ نیوکلیئر میزائل فورسز اینڈ ناردرن اینڈ پیسیفک بیڑے کو بہتر جنگی ڈیوٹی پر لگا دیا گیا ہے۔

نیوز سورس ایکسپرس نیوز