روس نے یوکرائن کی سرحد سے 10 ہزار فوجی واپس بلا لئے

eAwazورلڈ

ماسکو: روس نے یوکرائن کی سرحد سے 10 ہزار فوجی واپس بلا لئے، علاقے میں ایک ماہ سے جاری فوجی مشقیں بھی ختم ہو گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یوکرائن کی سرحد پر تعینات فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔

روسی افواج کو یوکرائن کی سرحد کے ساتھ کریمیا روسٹو میں تعینات کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ یوکرائن کی سرحد پر تعینات روسی افواج کی تعیناتی سے روس کی مغربی ممالک کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا، امریکہ نے فوجی کشیدگی کی صورت میں روس پر سخت پابندیوں کا عندیہ دیا تھا۔

چند روز قبل روسی صدر پوٹن نے کہا تھا کہ امریکہ اور نیٹو گارنٹی دیں تو روس یوکرائن سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کر سکتا ہے، یوکرائن کی حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔