Brazilian politicians became boxers

سیاسی تنازع حل کرنے کے لئے برازیلی سیاستدان باکسربن گئے

eAwazورلڈ

برازیلیا: سیاسی معاملہ مذاکرات سے حل ہوتے توآپ نے دیکھا ہوگا لیکن برازیل کے 2سیاستدان سیاسی تنازع حل کرنے باکسنگ رنگ میں پہنچ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے شہربوربا میں واٹرپارک کوقائم رکھنے یا ختم کرنے کا تنازع حل کرنے کے لئے بوربا کے مئیراوران کے حریف سابق کونسلرباکسنگ رنگ میں پہنچ گئے۔

مقامی اسکول کے جمنازیم میں ہونے والی فائٹ کو 100ڈالر کا ٹکٹ خرید کرسیکڑوں افراد نے دیکھا۔باکسنگ کے مقابلے میں 39سال کے مئیر نے اپنے حریف سینئرسیاستدان کوہرا دیا۔ سابق کونسلرنے مئیرکوواٹرپارک کے معاملے پرتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے باکسنگ کا چیلنج دیا تھا۔