پیوٹن نے شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کا بل ایوان کو بھجوا دیا

eAwazورلڈ

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کا بل ڈوما (یعنی ایوانِ زیریں) کو بھجوا دیا۔

نئے معاہدے کے تحت فریقین میں سے کسی ایک پر اگر کسی ملک یا ریاستوں نے حملہ کیا اور اس نے خود کو حالت جنگ میں پایا تو دوسرا فریق فوری طور پر تمام تر میسر ذرائع کی مدد سے فوجی اور دیگر معاونت فراہم کرے گا۔

اس معاہدے پر پیانگ یانگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے شمالی کوریا کے دورے کے موقع پر 19 جون 2024ء کو دستخط کیے گئے تھے۔

نیا معاہدہ ٹریٹی آف فرینڈ شپ کی جگہ لے گا جو 9 فروری 2020ء میں طے پایا تھا۔