وزیراعظم نے لانگ مارچ سے متعلق کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی

eAwazپاکستان

اسلام آباد: وزیراعظم نے لانگ مارچ سے متعلق وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی میں 9 ارکان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہیں جب کہ کمیٹی لانگ مارچ سے متعلق امن وامان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کے لیے قائم کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اگرلانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔