اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
کابینہ نے4 افراد کو ون ٹائم اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی منظوری دیتے ہوئے 26 افراد کے کیسز مختلف وجوہات کی بنیاد پر مؤخر کردیے۔
ذرائع کے مطا بق کرپشن، جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیسز میں نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔
وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے اور 30 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی منظوری بھی دیدی گئی جب کہ 4 افراد کو ون ٹائم اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی منظوری دی گئی۔