ٹیکسلا میں بزرگ خاتون پر پولیس تشدد، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اظہار مذمت

eAwazپاکستان

لاہور: پنجاب کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹیکسلا میں پولیس کی جانب سے بزرگ خاتون پر کیے گئے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے کارروائی کی درخواست کردی۔

مریم نواز نے پولیس کے تشدد کے واقعے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے رابطہ کیا اور واقعے پر فوری کارروائی کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ واقعے کی تحقیق کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے مریم نواز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مذکورہ واقعے کی تحقیقات ہوں گی اور تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
مریم نواز نے بزرگ خاتون پر پولیس کے تشدد پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے ابھی مجھے اس واقعے کی اطلاع ملی، جس پر بے حد دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی پولیس گردی کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں۔