چینی وزیراعظم کے متوقع دورہ پاکستان میں ڈیٹ ری پروفائلنگ کےایم اویو پردستخط کا امکان

eAwazپاکستان

چینی وزیراعظم کے متوقع دورہ پاکستان میں ڈیٹ ری پروفائلنگ کےایم اویو پردستخط کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دورے میں سی پیک کے تحت بجلی منصوبوں کے 15 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرضے کی ری پروفائلنگ کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نےسی پیک کےتحت بجلی منصوبوں کے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی تجویزدی ہے، ڈیٹ ری پروفائلنگ سے پاکستان کی مجموعی ادائیگی کابوجھ ایک ارب22 کروڑ ڈالرز بڑھ جائے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ ادائیگی میں 5 سال توسیع سے ادائیگی کا حجم 15.4 ارب سے بڑھ کر 16.62 ارب ڈالرز ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا پرائیویٹ پاورانفراسٹرکچر بورڈ اورچینی کمپنیاں ایم اویو پر دستخط کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹ ری پروفائلنگ میں تین سال تک چین کو ادائیگی نہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، ڈیٹ ری پروفائلنگ ایم او یوکی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائے گی۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور16 اکتوبرکو اسلام آباد میں ہوگا جس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے۔ یہ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔