تیسرا ٹی20؛ انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلیے 222 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

eAwazکھیل

سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 222 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

انگلش ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو 18 رنز پر اوپنر فل سالٹ 8 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ مہمان ٹیم کے 82 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ ڈیوڈ ملان 14 رنز اور الیکس ہیلز کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے وِل جیکس 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

تین وکٹیں گرنے کے بعد انگلش ٹیم کے مڈل آرڈر نے بہترین بیٹنگ کی۔ بلے باز بین ڈکٹ 69 اور ہیری بروک 88 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 139 رنز بنائے گئے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سب سے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے، انہوں نے اپنے 4 اوورز میں 62 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔ عثمان قادر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کی

پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ انگلینڈ کی جانب سے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ الیکس ہیلز کی جگہ وِل جیکس، لیوک ووڈ کی جگہ مارک ووڈ اور ڈیوڈ ویلی کی جگہ ریسی ٹوپلے کو شامل کیا ہے۔

ٹاس جیتنے والے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے جس پر 150 سے 180 رنز کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے، لگاتار دو میچ کھیلنا آسان نہیں

انگلش کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر بولنگ ہی کرتے لیکن اب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا ہدف دینا ہے اور پاکستان کی جلدی وکٹیں حاصل کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سات میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

پاکستان الیون

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، شاہنواز دھانی، محمد حسنین۔

انگلینڈ الیون

وِل جیکس، وکٹ کیپر فل سالٹ، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، کپتان معین علی، سیم کرن، ریسی ٹوپلے، عادل رشید، مارک ووڈ، لیام ڈاوسن