چمن:چمن کیساتھ پاک افغان سرحدی فورسز کے مابین تناؤ کے باعث باب دوستی بند کردی گئی دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں ایک گھنٹہ بعد بحال جبکہ پیدل آمدورفت بحال نہیں کیا جا سکا۔ حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر باب دوستی پر دونوں ممالک کے فورسز کے درمیان جمعرات کو اس وقت کشیدگی اور تناؤ کی کیفیت پیدا ہوا جب افغان سرحدی اہلکار (طالبان) ایک افغان زخمی کو پاکستان منتقل کرنے جارہے تھے
کہ اس دوران پاکستانی سرحدی اہلکاروں نے زخمی کی منتقلی سے روک دیا جس پر طالبان اہلکاروں کیساتھ تلخ کلامی ہو گئی اور طالبان نے یکطرفہ طور پر باب دوستی بند کردیا جس کے باعث باب دوستی پر دو طرفہ معاملات اور امور نہ صرف بری طرح متاثر ہوگئے بلکہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط میں تعطل پیدا ہوگیا ۔