راولپنڈی : لاہور گیریژن کی شوٹنگ گیلری میں 53 ویں ورلڈ ملٹری چیمپئن شپ ختم ہوگئی جس میں مردوں کی کیٹگری میں پاکستان نے سونے کا تمغہ جیت لیا جبکہ خواتین کی سکیٹ شوٹنگ کیٹگری میں فرانس نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق لاہور گیریژن کی شوٹنگ گیلری میں 53 ویں ورلڈ ملٹری مقابلے ہوئے جس میں فرانس کی اناسٹاسیو نے گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ روس کی اناٹاسیہ نےچاندی اور پاکستان کی لیفٹیننٹ کومل شہزادی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مردوں کی کیٹگری میں پاکستان کے آصف محمود نے سونے کا تمغہ حاصل کیا، پاکستان کے وحید عالم نے چاندی اورپاکستان کے ذیشان نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ایونٹ کی مکس کیٹگری میں روس کی ٹیم نے سونے ،پاکستان کی ٹیم نے چاندی اور کانسی کا تمغہ جیتا۔