پاکستان کو چین سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے، اسحاق ڈار

eAwazآس پاس

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔

اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ چین سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کیلئے پیشرفت جاری ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طور پر پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے۔