یو اے ای میں خود کو انڈیا سے زیادہ محفوظ خیال کرتا ہوں، سلمان خان

eAwazفن فنکار

ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان کی والدہ نے اداکارہ کیلئے ڈرائیور لڑکے کا رشتہ آنے سے متعلق دلچسپ اسٹوری سے پردہ اٹھایا ہے۔

اداکارہ لائبہ خان والدہ کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کی مہمان بنیں، اس دوران میزبان تابش ہاشمی نے اداکارہ کی والدہ سے لائبہ کیلئے آنے والے کسی عجیب وغریب رشتے کا سوال کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ ہم حال ہی میں عمرہ کیلئے سعودی عرب گئے تھے، جب عمرہ ادائیگی کے بعد کراچی واپس پہنچے تو مجھے وہاں پر زیارتوں کے لیے جو گاڑی ہم نے کرائی تھی اس کے ڈرائیور کی کال آئی کہ میں لائبہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔

اداکارہ کی والدہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ اس لڑکے نے مجھےکہا کہ گاڑی میری اپنی ہے اور میں لائبہ سے شادی کیلئے سنجیدہ ہوں جس پر میں نے کچھ نہیں کہا اور کال بند کرکے لائبہ کو مبارک باد دی کہ تمہارا رشتہ آیا ہے۔

جس پر لائبہ نے مجھے کہا کہ آئندہ اس ڈرائیور کی کال آئے تو نہیں اٹھائیےگا ۔

لائبہ خان کی والدہ کے مطابق ، اس کےکچھ دیر بعد اس لڑکےکی بھابھی نے مجھے کال کرکےکہا کہ ہم لاہور میں رہتے ہیں اور میرے دیور نے ہمیں کہا ہوا ہےکہ میں 2 دن میں واپس آرہا ہوں آپ کراچی چل کر میرا رشتہ مانگیں کیوں کہ میں اب لائبہ کے بغیر نہیں رہ سکتالیکن میں نے انہیں انکار کردیا۔