1971 کے بعد’بنگلادیش’ میں ریلیز ہونیوالی پہلی ہندی فلم

eAwazفن فنکار

1971 کے بعد اب بنگلادیش میں پہلی ہندی فلم ریلیز ہونے جارہی ہے جس میں مرکزی کردار سپر اسٹار شاہ رخ خان نے نبھایا۔

جی ہاں! یہ فلم کوئی اور نہیں بلکہ کچھ عرصے قبل ریلیز ہونے والی ‘پٹھان’ ہے جو اب بنگلا دیش میں بھی ریلیز کی جائے کی جس کی حتمی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ڈسٹری بیوشنز کے نائب صدر نیلسن ڈی سوزا نے اعلان کیا ہے کہ کنگ خان کی ’پٹھان‘ 12 مئی کو بنگلا دیش کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پٹھان ہندی سنیما کی وہ پہلی فلم ہوگی جو 1971 کے بعد بنگلا دیش میں ریلیز ہوگی اور اس پر ہم بنگلا دیشی اتھارٹیز کے شکر گزار ہیں۔

نیلسن ڈی سوزا کا مزید کہنا تھا کہ بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بنگلا دیش میں ایک بڑی فین فالوونگ ہے جس کے پیش نظر ان کی فلم کو ریلیز ہونے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی فلم پٹھان رواں برس کے آغاز پر 25 جنوری کو ریلیز کی گئی جس نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔