معروف بھارتی ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر عادل خان اُنہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ میسور جیل میں قید ہونے کے باوجود بھی میرا شوہر عادل خان مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
اُنہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ میں دشمنوں سے محفوظ رہنے کے لیے دعائیں پڑھ رہی ہوں، مجھے ابھی پتہ چلا کہ عادل خان نے مجھے مارنے کے لیےجیل میں موجود ایک قاتل کو پیسے دیے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے عادل کو صرف اتنا کہنا ہے کہ میں نے دعا پڑھی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اللّٰہ میری دعا قبول کرے گا اور تم مجھے قتل نہیں کر سکتے۔
راکھی ساونت نے عادل خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم ایسا کیوں کرنا چاہتے ہو؟ جائیداد اور بدلہ لینے کے لیے؟
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ عادل کا ہر روز مجھے جیل سے فون آتا ہے، وہ مجھ سے کہتا رہتا ہے کہ مجھے تم سے پیار ہے، مجھے یہاں سے واپس لے چلو لیکن میں نے اس سے کہا کہ میں نے تمہیں معاف کردیا ہے لیکن مجھ سے دور رہو۔
اُنہوں نے عادل خان پر اپنے قتل کا منصوبہ بنانے کے الزام کو ثابت کرنے کے لیے ایک بھارتی انٹرٹینمنٹ نیوز پورٹل کو ایک وائس نوٹ بھی بھیجا ہے جس میں ان کے ایک خیر خواہ کو عادل خان کے خطرناک منصوبے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت کی جانب سے گھریلو تشدد کا الزام لگانے کے بعد 7 فروری کو عادل خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔