مسلسل تیسری بار پاکستانی بیوٹی سیلون نبیلاز آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں آفیشل ہیئر اسٹائلنگ اور میک اپ پارٹنر بن گئی ہیں۔
ابو ظہبی کے یاس آئی لینڈ کے اتحاد ارینا میں ہونے والے آئیفا ایوارڈ کی تقریب 27 مئی کو ہوگی جہاں بولی ووڈ کے چمکتے ستار اپنے جلوے بکھیرے گیں۔
جبکہ گزشتہ روز اسی حوالے سے ایک پریس کانفرنس بھی منعقد کی گئی جس میں سلمان خان ، فرح خان ، نورہ فتحیٰ، ویکی کوشال، کترینہ کیف، ابھیشک بچچن سمیت بین الاقوامی ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل نے بھی شرکت کی ۔
اسی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ بولی ووڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ شو کی تقریب میں بولی ووڈ شخصیات کے میک اپ اور ہیر اسٹائلنگ کی ذمہ داری پاکستان کی معروف میک اپ آرٹسٹ نبیلا مقصود کے سیلون کی ہوگی۔
نبیلا سیلون کے آفیشل انسٹاگرام پر آئیفا پریس کانفرنس کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی گئی، جہاں نبیلا کو ان کی خدمات کے اعزاز میں آئیفا شیلڈ وصول کرنے کے لیے اسٹیج پر بلایا گیا۔
نبیلا اور ان کی ٹیم نے 2018 میں آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں پہلی بار شرکت کی تھی اور پھر 2022 میں آئیفا نے نبیلا اور ان کی ٹیم کو ایک بار پھر ذمہ داری سونپی۔
اب 2023 میں بھی بولی ووڈ فنکاروں کے حسن کو سنوارنے کے لیے ’نبیلا‘ کا ہی انتخاب کیا گیا ہے۔
نبیلا اپنے ’زیرو میک اپ‘ برانڈ اور میک اپ کی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل ہے
وہ اپنے میک اپ کے جادو سے بولی ووڈ حسیناؤں کے حسن کو نکھاریں گیں۔