پی ٹی آئی امریکا کی سینیٹر باب میننڈیز سے ملاقات

eAwazآس پاس

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) امریکا کے رہنماؤں نے امریکی سینیٹر باب میننڈیز سے ملاقات کی ہے۔

یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) امریکا کی جانب سے ایک بیان میں بتائی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی امریکا کے رہنماؤں سجاد برکی اور عاطف خان نے امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ باب میننڈیز سے ملاقات کی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی امریکا کے رہنماؤں سجاد برکی اور عاطف خان نے امریکی سینیٹر باب میننڈیز سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتِ حال کا نوٹس لیں۔