ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کے نانا 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ کے نانا نریندرناتھ رازدان پھیپڑوں کے انفیکشن میں مبتلا تھے۔ انفیکشن بگڑنے کی وجہ سے بریچ کیڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم آج وہ اپنے خاندان سے بچھڑے گئے۔
اداکارہ اور عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازداں کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے والد کے انتقال کی تصدیق کی گئی جس کے بعد بالی وڈ شخصیات کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔