اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی طرف سے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا۔ ڈاکٹر کا تجویز کردہ نسخہ بھی درخواست کے ساتھ نہیں لگایا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے کوئی حلف نامہ بھی جمع نہیں کروایا جبکہ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہٰی شامل تفتیش بھی نہیں ہوئے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسکیوشن نے بتایا کہ پرویز الہٰی دانستہ عدالت سے غیر حاضر ہوئے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ بیان کردہ حالات، واقعات کی بنیاد پر ضمانت منسوخ کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ آج پرویز الہٰی کو ان کے گھر کے باہر سے اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کرلیا۔