اداکارہ علینہ خان نے مِس ٹرانس پاکستانی 2023 کا اعزاز اپنے نام کرلیا

eAwazفن فنکار

پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی اداکارہ علینہ خان نے مِس ٹرانس پاکستانی 2023 کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اداکارہ نے اپنے مستقبل اور تجربے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانس کمیونٹی کے سامنے مس ٹرانس کا تاج پہننا بہت اچھا لگا کیونکہ یہ پلیٹ فارم ہماری آواز ہیں جسے کے ذریعے ہم اپنی نمائندگی دنیا کے سامنے کرتے ہیں، یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے’۔

علینہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن پر لکھا کہ ’31 مئی 2023 ایک یادگار رات ہے، جہاں مجھے تاج پہنایا گیا، یہ میری زندگی کا بہترین لمحہ تھا، مجھے مس ٹرانس پاکستان 2023 کا ٹائٹل ملا ہے‘۔

اداکارہ نے اپنے تجربے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ مختلف کیٹیگریز میں حصہ لینے والی دیگر خواتین بھی موجود تھیں اور میں صرف ٹرانس کمیونٹی کی نمائندگی کررہی تھی، مس ٹرانس پاکستان کا ٹائٹل حاصل کرکے اپنے کمیونٹی کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

مس ٹرانس پاکستان کا انعقاد پہلی بار 2021 میں سونیا احمد نے کیا تھا اور پہلی بار شریا رائے کو مس ٹرانس پاکستان کا تاج پہنایا گیا تھا۔

یہ ملک میں ٹرانس جینڈر خواتین کے لیے منعقد کیا گیا پہلا مقابلہ ہے اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی ٹرانس جینڈر خواتین بیرون ملک جاکر اپنے ملک کی نمائندگی بھی کرسکتی ہیں۔

علینہ خان نے بتایا کہ یہ مقابلہ بین الاقوامی مقابلوں کی طرح کام کرتا ہے، ایک بار جب آپ نے ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کرلیا تو ادارہ آپ سے ایک پروفیشنل فوٹوشوت کے لیے درخواست کرتا ہے، فوٹو شوٹ کے بعد انٹرویو ہوتا ہے اور پھر آپ کے انتخاب کے حوالے سے فیصلہ ہوتا ہے، یہ تقریب لاہور میں منعقد ہوتی ہے۔ ’

رواں سال یہ تقریب ایک روزہ قبل (31 مئی)کو منعقد ہوئی جہاں مس پاکستان، مسز پاکستان، مس ٹرانس پاکستان، مس پاکستان اوورسیز، مس پاکستان یونیورسل، مس پاکستان گلوبل، مس پاکستان یونیورس اور مس پاکستان سپریم کا انتخاب کیا گیا۔