بالی ووڈ کے ورسٹائل اور شہرت یافتہ اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے فلم ایوارڈز واش روم کے ڈور ہینڈل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
لیجنڈری اداکار کو انکی نصف صدی سے زیادہ عرصے پر محیط فلمی کیریئر کے دوران شاندار پرفارمنس پر متعدد ایوارڈز دیے گئے۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سینئر اداکار نے انکشاف کیا کہ میں کبھی بھی ان ایوارڈز یا ٹرافیز کو سنجیدگی سے نہیں لیتا نہ ہی میری نظر میں انکی کوئی وقعت ہے۔
انکا کہنا ہے کہ وہ اپنے فلم فیئر ایوارڈز کو اپنے فارم ہاؤس کے واش روم کے ڈور ہینڈل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ نصیرالدین شاہ نے فلم پار، اسپارش اور اقبال پر تین نیشل ایوارڈز جیتے ہیں، جبکہ انھیں شاندار پرفارمنس پر تین فلم فیئر ایوارڈز فلم اکروش، چکرا اور معصوم پر دیے گئے۔
اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی سے تعلق رکھنے والے 72 سالہ نصیرالدین شاہ نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ ایوارڈز انڈسٹری کے اندر موجود لابنگ کی وجہ سے ملتے ہیں۔