میکسیکو میں ہیٹ ویو سے 100 سے زائد افراد ہلاک

eAwazآس پاس

میکسیکو میں شدید گرمی سے جون میں 100 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ ہیٹ اسٹروک اور جسم میں پانی کی کمی اموات کی وجہ بنی۔

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 64 اموات میکسیکو کی ریاست نیویو لیون میں ہوئی ہیں۔

میکسیکو کی ریاست سونورا میں رواں ہفتے درجۂ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

حکام نے کہا ہے کہ رواں موسمِ گرما میں میکسیکو بھر میں اوسط درجۂ حرارت 30 سے 45 ڈگری رہا۔

میکسیکن وزارتِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ یکم جولائی سے ایک اور ہیٹ ویو کا امکان ہے۔