اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عمران خان کے خلاف جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔
وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قراردینے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ ہائیکورٹ نے سائفر ٹرائل کیلئے قائم خصوصی عدالت کوکالعدم قراردیا، ہائیکورٹ کے پاس خصوصی عدالت کی حیثیت ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 21 نومبر2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔