بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اُکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے؛ مریم نواز

eAwazپاکستان

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیورو کریسی کو ملنے والی دھمکیوں پر ردعمل دیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اُکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے، انتشار پیدا کرنے کی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ افسران گھبرائیں نہ دھمکیوں سے مرعوب ہوں بلکہ قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، افسران کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔