امریکا اور چین تعاون کے فروغ میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے: پاکستانی سفیر

eAwazپاکستان

امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ کا میدان نہیں بلکہ دو عالمی طاقتوں کیلئے میٹنگ پوائنٹ ہوسکتا ہے۔

واشنگٹن میں مقامی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا امریکا اور چین تعاون کے فروغ میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے، دونوں ممالک پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک توازن کو برقرار رکھنے، انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کو فوجی ساز و سامان اور فنانسنگ کی بحالی کیلئے امریکی فیصلوں کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیا کی سلامتی کے حوالے سے بھی توجہ مرکوز کرے، طالبان، داعش اور القاعدہ جیسے گروپوں سے لاحق خطرے کو ختم کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔