پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل میں فریق نہیں بنیں گے : امریکا

eAwazپاکستان

امریکا نے کہا ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستانی قیادت کے زیر عمل ہے، ہم اس میں فریق نہیں، یہ ایسی چیز نہیں کہ اس پر ہم تبصرہ کریں ۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم پاکستان میں حکومت کو اس انداز میں آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں جو پاکستانی عوام کی مرضی کی عکاسی کرے ۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستانی قیادت کے زیر عمل ہے، امریکا اس میں فریق نہیں، رپورٹ کردہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات جلد از جلد مکمل ہونی چاہیے۔