چینی شہریوں کی حفاظت کیلیے چین پاکستان سے مل کر کام کرے گا؛ ترجمان چینی وزارت خارجہ

eAwazآس پاس

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چینی شہریوں کی حفاظت کیلیے چین پاکستان سے مل کر کام کرے گا۔

بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ سے پاکستان میں چینی شہریوں کے حفاظتی اقدامات سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر ترجمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین کے منصوبوں اور چینی اداروں کی حفاظت کےلیے بھی پاکستان کیساتھ کام کریں گے۔