پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا آئینی ترامیم کی مزاحمت کا فیصلہ

eAwazآس پاس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیاسی کمیٹی نے 26ویں آئینی ترامیم کی مزاحمت کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش پر اتفاق کیا گیا۔

آئین میں ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی نے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ ریجنل اور مقامی تنظیمات کو تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر پُرامن احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بنیادی حقوق اور ان تک اہلِ خانہ، وکلاء اور قائدین کو رسائی دی جائے۔

سیاسی کمیٹی نے علیمہ خان، عظمیٰ خان، انتظار پنجوتھہ، اعظم سواتی کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا جبکہ سیاسی کمیٹی کا تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔