اسرائیلی فوج کی غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 65 فلسطینی شہید ہوگئے۔
ادھر جبالیہ کیمپ کا اسرائیلی محاصرہ بارہویں روز میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث لاکھوں فلسطینی خوراک اور طبی سہولتوں سے محروم ہیں۔
برطانیہ نے غزہ میں انسانی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی۔
غزہ میں خوراک کی قیمتیں آسمان پر، صرف ایک کلو آٹا 11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد
دوسری جانب اسرائیل کی نسل کشی مہم کا شکار غزہ کے فلسطینی بدترین غذائی قلت کا شکار ہیں، غزہ کا ہر پانچ میں سے ایک فلسطینی خوراک کی شدید کمی سے متاثر ہے۔
دنیا بھر میں خوراک کے عالمی دن پر غزہ میں اسرائیل کی پیدا کردہ قحط کی صورتحال پر عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امداد پر اسرائیلی فوج کی مسلسل بندش سے غزہ میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔
25 کلو آٹا کا تھیلا ایک ہزار ڈالر، ٹماٹر 180 ڈالر ، چینی 60 ڈالر فی کلو تک پہنچ گئی۔
اقوام متحدہ اور امریکا کا اسرائیل سے غزہ میں امداد کی صورتحال فوری بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔