حکومت کا کلائمیٹ فنانسنگ کیلیے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کرنے کا فیصلہ

eAwazپاکستان

حکومت نے کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے آئی ایم ایف سے دوبارہ درخواست کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالرز کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے درخواست کریں گے۔

ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ پر وزارت خزانہ کی ورکنگ مکمل ہے، کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے پہلی درخواست کو آئی ایم ایف نے نہیں مانا تھا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام کے ساتھ قرض پروگرام کے بعد اہداف پر عملدرآمد پر ابتدائی جائزہ رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کے بعد ہفتے کے اختتام تک واپس آئیں گے۔