27ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں؛ شیخ رشید

eAwazپاکستان

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کال دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم پر مولانا نے کال دی تو ان کو لگ پتہ جائے گا۔

ہمیں کرینوں پر لٹکا دیں، سزا دیں لیکن ملک بچالیں: شیخ رشید

شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ یہ ترمیم ن اور ش کے گلے پڑے گی انہیں کچھ نہیں ملے گا۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ غریب کے لیے عدالتوں میں آنا آسان نہیں ہے۔