پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر کی انتظامیہ کو انسدادِ اسموگ ایکشن تیز کرنے کی ہدایات دے دیں۔
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوتاہی اور غیر ذمہ داری برتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان نے کہا ہے کہ انتظامیہ اسموگ کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائے، فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ جلانے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔
صوبے میں فصلوں کی باقیات، سالڈ ویسٹ، ٹائر، پلاسٹک ، پولی تھین بیگ، ربڑ اور چمڑا جلانے پر پابندی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور انڈسٹریل یونٹس کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کیا جائے