بھارت کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

بھارت نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے ہندوستانی وزیردفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہائپرسونک میزائل اوڑیسہ کے ساحل پر واقع اے پی جی عبدالکلام آئی لینڈ سے داغا گیا۔

بھارتی حکام کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنےو الے میزائل کا تجربہ ہفتے کے روز کیا گیا تھا، اور یہ میزائل 1500 کلومیٹر ( 930 میل ) سے زائد فاصلے تک پے لوڈ لے کر جاسکتا ہے۔

بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے تجربے کے بعد اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں اسے بھارت کے لیے تاریخی لمحہ قراردیتے ہوئے کہا کہ اس تجربے سے ہمارا ملک ان چند ممالک میں شامل ہوگیا ہے جن کے پاس یہ انتہائی اہم اور جدید ترین ملٹری ٹیکنالوجی موجود ہے۔