افغانستان میں 4.8 شدت کا زلزلہ، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ

eAwazآس پاس

افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق افغانستان میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔