معلومات

تعارف
عارفہ مظفر پاکستان کے شہر میاں چنوں میں پیدا ہوئیں۔ان کے والد ڈاکٹر اور والدہ گھریلو خاتون تھیں۔ 5 بہنوں اور ایک بھائی میں سب سے چھوٹی، مسز مظفر نے ایک بہت ہی مددگار اور پیار کرنے والے گھرانے میں پرورش پائی۔عارفہ مظفر نے پاکستان میں تعلیم حاصل کی اور نباتیات اور کیمسٹری میں بیچلرجبکہ خصوصی تعلیم میں ماسٹر کی ڈگری لی۔
مسزعارفہ مظفر اپنے شوہر مظفر علی کے ساتھ 1995 میں پاکستان سے کینیڈامنتقل ہوئیں اور اپنے کیریئر کا آغاز انشورنس انڈسٹری سے کیا جہاں انہیں انہتائی قلیل عرصے میں کافی پزیرائی ملی تاہم ان کی زندگی کا مقصد ہمیشہ معاشرے کی خدمت کے جذبے سے سرشار رہا۔مسز عارفہ نے پاکستان میں اپنے ابتدائی میڈیا کیریئر اور اس میں بھی کامیابی کی بنیاد پر ٹورنٹو میں میڈیا میں سفر کا آغاز ایک مقامی ریڈیو چینل پر براہ راست ٹاک شو کے ذریعے کی جہاں انہوں نے اردو اور پنجابی زبانوں میں پروگرامز پیش کیے اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ معاشرے کی بہتری کے لئے اپنی کوششیں وقف کیں۔مسز مظفرایک بہترین مہم جو ہیں جنہوں نے ہزاروں جنوبی ایشیائی باشندوں کت تجربات میں اضافے کے لیے انہیں بہترین مواقع فراہم کرنے میں مدد کی اور پلیٹ فارم مہیا کیا۔مسز عارفہ خاندانی نظام کی مضبوطی، نوجوانوں کو درپیش چیلنجز، شہری ذمہ داریوں اور ماحولیات جیسے موضوعات پر بحث و مباحثہ کے لیے فورم فراہم کرتی ہیں۔
اپنے کردار اور محنت سے مسز عارفہ مظفر اپنے اردگرد کی کمیونٹیز کے لیے طاقت اور امید کا ایک ستون ثابت ہوئیں۔ ان کی متحرک شخصیت، قدامت پسندی اور عاجزی، ان کی آواز میں یقین اور نظر میں عزم کے ساتھ جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے افراد کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ساز وآواز براڈکاسٹنگ کے بارے میں۔
سازو آواز ایک ایسا ذریعہ ہے جو لوگوں، معلومات اور وسائل کے مابین فاصلوں کو ختم کرنے کاذریعہ ہے۔ ساز و آواز براڈ کاسٹنگ جنوبی ایشائی برادری کی آواز کو پوری دنیا میں پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہماری کمیونٹیز کے ارکان کو اپنے تجربات، چیلنجوں اور کامیابیوں کا اظہار کرنے کے لئے ایک فورم مہیا کرتا ہے۔

پیغام عارفہ مظفر
تقریباً ایک دہائی پہلے اپنے شوہر مظفر علی کے تعاون سے اپنے کیریئر کا آغاز بطور نشریاتی پروگرام کی حیثیت سے ایک پنجابی ریڈیو پروگرام سے کیا تھا۔ تقریبا ڈیڑھ سال تک تجربہ حاصل کرنے کے بعد میں اورمظفر نے 1999 میں ساز وآواز کا آغاز کیا اور انتھک محنت و انتہائی لگن کے ساتھ کام کیا۔ ہماری کوششوں کو ہمارے سننے والوں، برادریوں، معاونین اور خیر خواہوں نے یکساں طور پر حمایت حاصل رہی۔
میرے شوہر مظفر ہر موقع پر میرے ساتھ کھڑے رہے اور ہم نے مل کر پورے چینل اور اپنے پروگرام کے انتظام سمیت انتظامیہ کا کام شروع کیا۔ صبح سویرے تک مظفر جی اسٹیشن پر خود ہر طرح کے کام کرتے۔ہم دونوں نے ہمیشہ انفرادی اور اجتماعی طور پر ہر کوشش کرنے میں فخر محسوس کیا۔ ان کی مسلسل مدد، اعتماد اور رہنمائی سے ہی ہم سازو آوازکو کامیاب بنانیکے قابل ہوئے۔
یہ میرا خلوص یقین ہے کہ ہر عورت میں زبردست صلاحیت ہے اس کے لیے صرف تعاون اور مزید اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے اور میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ میرے شوہر نے جس طرح سے میرا ساتھ دیا اس طرح ہر شوہر اپنی بیوی کی مدد کرے۔ہر زوال ہمیں مضبوط بناتا ہے اہم بات یہ ہے کہ ہمت اور حوصلے کے ساتھ اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر مقصد کے حصول میں جڑ جانا چاہیے۔ اسکے ساتھ ساتھ یہ ضروری ہے کہ ہمارے ارد گرد اچھے لوگ ہوں جو ہماری کوششوں کی حمایت کریں۔ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ویسنا، ماجد جمال، ڈاکٹر ڈار، وحیدہ اور ثمینہ جیسے محنتی ساتھیوں سمیت اپنے پیارے بیٹے محمد علی کی حوصلہ افزائی اورسپورٹ رہی۔
میں نے ہمیشہ اپنی برادری اور انکی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کاپلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ ریڈیو کے ساتھ ساتھ میں اپنے نئے ویب پورٹل کو پیش کرنے پر خوش ہوں۔ یہ ویب پورٹل صرف سائٹ کے طور پر کام نہیں کرے گا بلکہ اس میں ایسے حصے ہوں گے جو ہماری برادری کے ممبر اور وہ کاروباری فروغ دینے والے استعمال کریں گے جن کے پاس ریڈیو پر تشہیر کرنے کا ذریعہ نہیں ہوسکتا ہے۔ یہ ہماری معاشرے میں ہر ایک کی ترقی کی حمایت کرنے کے لئے ایک شائستہ کوشش ہے۔
آپ کی میزبان
عارفہ مظفر