میلبورن ( نیوز ڈیسک ) آسٹریلیا کے علاقے وکٹوریہ میں 6 شدت کے زلزلے نے علاقے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ، متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا مگر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز میلبورن سے تقریباً 180 کلو میٹر شمال مشرق میں مانس فیلڈ میں تھا جبکہ زلزلہ آسٹریلوی وقت کے …
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی عمومی بحث سے چینی صدر شی جن پنگ کا خطاب
چین کے صدر مملکت شی جن پنگ نے 21ستمبرکو ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کی چھبیسویں جنرل اسمبلی کی عمومی بحث میں "مضبوط اعتماد کے ساتھ مشکلات پر قابو پاتے ہوئے ایک خوبصورت دنیا کی مشترکہ تعمیر "کے موضوع پر اہم تقریر کی ۔ شی جن پنگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایک پرامن ترقی پذیر دنیا میں …
پاکستان نے کویت ایئرلائن پر پابندی کی دھمکی دے دی
کراچی: کویت میں قومی ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن پر پابندی کا معاملہ، پی آئی اے کو اجازت نہ ملی تو کویتی ایئر لائنز بھی پاکستان نہیں آسکیں گی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکام کو آگاہ کر دیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یکم اکتوبر سے کویتی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہیں۔ اس حوالے سے سول …
کینیڈا کےانتخابات کا : وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی پارٹی آگے
اوٹاوا: کینیڈا میں عام انتخابات حکمران لبرل پارٹی کی نشستیں 158 ہو گئیں۔ اب تک 5 پاکستانی نژاد بھی اپنی اپنی نشستیں جیت چکے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو نے دارلحکومت اوٹاوا میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے دوبارہ منتخب کیا ہے، ہم عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔جسٹن …
کابل ائیرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دیا گیا
کابل: نئی افغان حکومت نے کابل ائیرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت بحال کرتے ہوئے 12 گھنٹے کیلئے کھول دیا۔افغان سول ایوی ایشن کے مطابق ائیرپورٹ صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھلا رہے گا، رات کو پروازوں کی بحالی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔ افغان حکام کے مطابق پاکستان،تاجکستان،ازبکستان ودیگرممالک سےکابل کیلئےپروازیں بحال کرنےکی درخواست کی ہے۔نائب …
روس میں پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت کی فتح
ماسکو: روس میں پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت نے فتح حاصل کرلی۔ اپوزیشن نے حکومت پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے الیکٹرانک ووٹنگ پر تنقید کی۔روس میں کورونا وائرس کے پیش نظر اس بار روس کے 6 ریجنز میں الیکٹرونک ووٹنگ سسٹم استعمال ہوا، عوام نے گھر بیٹھے موبائل فون اور لیپ ٹاپ پر ووٹ کاسٹ کئے۔ ووٹ کاسٹ کرنے …
عمران خان کی امن کوششوں کو مداخلت نہ کہا جائے ، طالبان
کابل: نائب وزیراطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی امن بارے کوششوں کو افغانستان میں مداخلت نہ سمجھا جائے۔کابل میں پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیراطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے عمران خان کا کردار قابل تعریف …
پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لئے تیار ہیں، سعودی عرب
نئی دلی: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں لیکن اس کے لئے وقت کا انتخاب یہ دونوں ملک ہی کریں گے۔بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام سب سے زیادہ تشویشناک معاملہ ہے، …
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اودھم پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ زخمی ہوگئے، بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی اطلاعات ملنے …
امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
ٹیکساس: امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ ریاست ٹیکساس کے شہر لیک ورتھ میں رہائشی علاقے پر گر گیا جس سے تین گھر تباہ ہوگئے تاہم پائلٹس نے طیارے سے کود کر اپنی جانیں بچالیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تربیتی مشن پر مامور امریکی بحریہ کا جنگی طیارہ ’’ٹی 45 گوشاک‘‘ نے کارپس کرسٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی۔ …