ایران نے حالیہ حملوں میں میزائل سازی متاثرہونے کے اسرائیلی دعوے کو مسترد کردیا۔ ایران کے وزیردفاع نے عزیز ناصر زادے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل کے حملوں سے ملک میں میزائل بنانے کے کام پرکوئی اثر نہیں پڑا ہے اور میزائل سازی کا سلسلہ اسی طرح جاری ہے جیسے اسرائیلی جارحیت سے قبل تھا۔ ایرانی وزیردفاع …
حماس کی جنگ بندی پر بات چیت کیلئے مشروط رضا مندی ظاہر
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہر نے اسرائیل سے جنگ بندی پر بات چیت کیلئے رضا مندی ظاہر کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہر نے کہا کہ جنگ بندی بات چیت کے لیے تیار ہیں مگر معاہدہ اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا سے مشروط ہوگا۔ دوسری …
پاکستان سے ملکر دہشت گردوں کیخلاف کریک ڈاؤن کر سکتے ہیں: چینی سفیر
اسلام آباد: عوامی سطح پر سیکورٹی خدشات بڑھنے کے درمیان چین نے پاکستان میں کام کرنے والے اپنے شہریوں کی بہتر حفاظت اور سلامتی کی فراہمی کی امید ظاہر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر ان دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر سکتے ہیں۔ پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ (پی سی آئی) کے …
غزہ جنگ بندی کیلئے ایک بار پھر کوششیں جاری، نئی تجویز پیش
دوحہ: غزہ جنگ بندی کے لیے ایک بار پھر مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی کی ایک اور کوشش جاری ہے مگر حماس اب تک ان مذاکرات میں شامل نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز قطری دارالحکومت دوحہ میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات ہوئے جن …
ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب
ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد کشیدگی بڑھنے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ ایران نے اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی شکایت کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسرائیل کو جواب دینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے …
اسرائیل ایران کشیدگی، پاکستانی حدود میں آئی پروازوں کی مانیٹرنگ
ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول پاکستانی حدود میں آنے والے فضائی ٹریفک کو مانیٹر کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد ایرانی فضائی حدود پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ تک بند رہے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی …
فلپائن: سمندری طوفان ٹرامی نے تباہی مچادی، 40 افراد ہلاک
فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ رہائشی علاقوں میں سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور …
لبنان: اسرائیل کا حزب اللہ کے مزید تین مقامی کمانڈرز شہید کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے 3 مقامی کمانڈرز اور 70 کارکنوں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ48گھنٹوں کے دوران لبنان پر جاری شدید بمباری کے دوران …
بنگلادیش میں طلبہ پھر سڑکوں پر، صدر سے استعفے کا مطالبہ
ڈھاکا: بنگلادیش میں طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور اب کی بار صدر سے استعفے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق طلبہ صدر محمد شہاب الدین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور گزشتہ روز سیکڑوں طلبہ نے صدارتی محل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے صدر سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ صدر شہاب الدیں …
حماس کا سربراہ یحیی سنوار کی شہادت کے بعد نئی قیادت کا اعلان
غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اپنی سربراہ یحیی سنوار کی شہادت کے بعد نئی قیادت کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے اسماعیل ہانیہ اور یحیی سنوار سمیت اعلی جہادی رہنماؤں کی اسرائیلی حملوں میں پے درپے شہادت کے بعد پرانی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنظیم کی قیادت پانچ رکنی …