پاکستان کی جانب سے جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے مقصد کے لیے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ایک بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندے اور سفیر عثمان جدون نے کہا ہے کہ وجوہات کو تسلیم کرنا ضروری ہے کہ ریاستیں جوہری ہتھیار کیوں حاصل کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو جوہری ہتھیاروں کی …
روہنی فوجی اسکول پر بم دھماکے کی ذمہ داری خالصتان تحریک نے قبول کرلی
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے روہنی میں فوجی اسکول پر ہونے والے زوردار بم دھماکے کی ذمہ داری مشرقی پنجاب کی علیحدگی پسند خالصتان تحریک نے قبول کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پیرا ملٹری فورس (سی آر پی ایف) کے اسکول کے پاس اتوار کے روز ہونے والا دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی گونج دور دور …
امریکا پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے؛ میتھیو ملر
رجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی رہنماؤں کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے …
آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی
اسلام آباد: عا لمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نےپاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی کردی۔ ایک رپورٹ میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں مسلسل5 سال اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنےکا تخمینہ لگا یا ہے اور عالمی مالیاتی ادارے نے رواں مالی سال حکومتی ہدف سے بھی مہنگائی کم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ آئی ایم …
اسرائیل کا غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ،33 فلسطینی شہید
غزہ: اسرائیل کے شمالی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 33 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اندھا دھند بمباری کی۔ اسرائیلی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 33 افراد شہید ہوگئے۔ مقامی اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں 80 سے …
حکومت پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی …
خود پسند عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلئے نا اہل ہیں؛ برطانوی اخبار
آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے امیدوار بننے کی نااہلیت کی فہرست سامنے آنے سے چند گھنٹے قبل برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے عمران خان پر شدید تنقید کی۔ ٹیلی گراف نے لکھا کہ عمران خان خود پسند اور چانسلر کیلئے نا اہل ہیں، منتخب ہوئے تو مغرب دشمنوں کی مدد کریں گے، وہ طالبان کے معترف بھی رہے ہیں، 2018 …
مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کی جائے، یورپی یونین اور جی سی سی کا مطالبہ
یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اور عالمی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کی جائے۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور سب سے بڑھ کر غزہ اور دیگر محصور علاقوں میں …
جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک 12 زخمی
حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر 90 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون داغے دیے اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کی شدید جھڑپوں کے نتیجے مین تین اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہوگئے۔ صیہونی جارحیت کیخلاف جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے نوے سے زائد راکٹ اور ڈرون حملون میں بھی 4 …
پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا آئینی ترامیم کی مزاحمت کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیاسی کمیٹی نے 26ویں آئینی ترامیم کی مزاحمت کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش پر اتفاق کیا گیا۔ آئین میں ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی نے …