کینیڈا: مچھلی کے شکار پر گئے 11 افراد لہروں کی نذر ہوگئے، 4 بچے ہلاک کینیڈا کے ساحل پر مچھلی کے شکار کو جانے والے 11 افراد سمندر کی تیز لہروں کا شکار ہوگئے جن میں سے 4 بچے ہلاک ہوگئے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں پیش آیا جہاں مچھلی کے شکار …
پاکستان، افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ اشیا کے تبادلے کی تجارت کرنے کو تیار
وزارت تجارت نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ بعض اشیا بشمول پٹرولیم اور قدرتی گیس کی بارٹر تجارت کی اجازت دینے کے لیے ایک خصوصی آرڈر پاس کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے بمشکل غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے ساتھ، حکومت ادائیگیوں کے توازن کے …
سعودی عرب کا حج کے لیے سب سے بڑے آپریشنل پلان کا آغاز
مکہ مکرمہ: سعودی عرب حج کے لیے سب سے بڑے آپریشنل پلان کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے مطابق رواں سال حج کے دوران حرمین شریفین میں 14 ہزار خواتین اور مرد کارکن 4 شفٹوں میں خدمات انجام دے گی۔ ان کارکنان کی نگراں ادارے کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ …
اینٹی کرپشن عدالت کا پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی طرف سے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا۔ ڈاکٹر کا تجویز کردہ نسخہ بھی درخواست کے ساتھ نہیں لگایا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے کوئی حلف نامہ بھی جمع نہیں کروایا جبکہ پراسیکیوٹر …
پنجاب کے 11 اضلاع میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار
لاہور ہائی کورٹ نے لاہور سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر افراد کی نظر بندی کے احکامات خلاف قانون قرار دے دیے۔ عدالت نے …
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی طلبی کا سمن معطل، تحریری حکم نامہ جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عام افراد کی ٹیلیفونک گفتگو کی ریکارڈنگز …
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ساڑھے 11 روپے سستا، کاروبار کا مثبت آغاز
امریکی ڈالر انٹر بینک میں چند پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 11 روپے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 37 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد …
جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرنا ہمارا حق ہے؛ عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔ برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔ جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرنا …
امریکا میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ سے ’20 سال بعد ملاقات‘
امریکی جیل میں 13 سال سے قید پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے منگل کو ان کی بڑی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات ٹیکساس کے شہر فورورتھ کی جیل ایف ایم سی کارس ول میں ہوئی۔ ڈاکٹر عافیہ سے ان کے خاندان کے کسی فرد کی یہ پہلی ملاقات تھی، یہ بات …
ہائی کورٹ: آڈیو لیکس تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو کارروائی سے روک دیا گیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو کارروائی سے روک دیا۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ثاقب نثار کے بیٹے کے خلاف کمیٹی کو کاروائی سے روک دیا۔ جسٹس بابر ستار نے درخواست …