اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو کارروائی سے روک دیا۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیٹی کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ثاقب نثار کے بیٹے کے خلاف کمیٹی کو کاروائی سے روک دیا۔ جسٹس بابر ستار نے درخواست …
پی ٹی آئی سے نکلنے والوں کیلئے کنگز پارٹی بنائی جارہی ہے، عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے جو سمجھ آیا ہے کہ ایک کنگز پارٹی بنائی جارہی ہے، جو لوگ پی ٹی آئی سے نکلے ہیں انہیں اس کنگز پارٹی میں ڈال دیں۔ انٹرنیٹ پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے سمجھائیں تو صحیح کوئی روڈ میپ تو ہوگا جانا …
9 مئی واقعات میں ملوث عناصر کو معافی نہیں ملےگی: احسن اقبال
لاہور : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصرپریس کانفرنس بھی کر لیں تب بھی انہیں معافی نہیں ملےگی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے، اگر کسی نے حماقت سے پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں توڑی ہیں تو …
پی ٹی آئی امریکا کی سینیٹر باب میننڈیز سے ملاقات
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) امریکا کے رہنماؤں نے امریکی سینیٹر باب میننڈیز سے ملاقات کی ہے۔ یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) امریکا کی جانب سے ایک بیان میں بتائی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی امریکا کے رہنماؤں سجاد برکی اور عاطف خان نے امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ باب …
نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست دیں گے، رانا ثناء اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی اور پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے درخواست کریں گے کہ وہ اس کو نہ سنیں۔ رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا …
نواز شریف کی پارٹی صدر کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست بطوراعتراض سماعت کیلئے مقرر
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پارٹی صدر کے عہدے پر بحال کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کل درخواست پر بطور اعتراض سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کر رکھا ہے کہ نواز شریف کو پارٹی عہدے …
حکومت کی ترجیح معیشت نہیں پی ٹی آئی کا خاتمہ ہے، عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیح ملکی معیشت نہیں تحریک انصاف کا خاتمہ ہے۔ ایک بیان میں عمران خان نے سوال کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کس طرح ملک کو مکمل معاشی تباہی کی طرف جانے دے رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے لیکن پاکستان …
تحقیقاتی کمیٹی کے جیل میں خواتین پر تشددکے الزامات مسترد
لاہور: نگران پنجاب حکومت کی جانب سے جیل میں خواتین پر تشدد کے الزامات کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے تشددکے الزامات مسترد کردیے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جیل میں خواتین پر تشدد کے الزامات کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی بنائی تھی،کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر اور ایس ایس …
یاسین ملک پر تھرڈ ڈگری تشدد کیا جارہا ہے، مشال ملک
کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک نے کشمیریوں کی آزادی کا علم اٹھایا، اپنی ساری خوشیاں کشمیر پر قربان کر دیں، جیل میں ان پر تھرڈ ڈگری تشدد کیا جارہا ہے لیکن یاسین ملک کے حوصلے پختہ ہیں۔ مشال ملک نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ …
عمران کا نیا یوٹرن، بیان سوشل میڈیا سے ہٹانا پڑگیا
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو اپنا ایک اور بیان واپس لینا پڑگیا، یو ٹرن لیتے ہوئے بیان سوشل میڈیا سے ہٹانا پڑ گیا۔ عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں الزام لگایا کہ کراچی سے ان کے ایم پی اے ملک شہزاد اعوان پر پارٹی چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔ عمران خان کے مطابق انکار پر ملک شہزاد اعوان …