اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 19 اپریل کو سماعت کریں گے، عمران خان کی نااہلی کے خلاف پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست پر بھی سماعت …
مودی سرکار نے تدریسی نصاب میں مسلمانوں کی تاریخ مسخ کرنا شروع کردی
مودی سرکار نے تدریسی نصاب میں مسلمانوں کی تاریخ مسخ کرنا شروع کردی۔ مودی سرکار نے ہندو قوم پرستی اجاگرکرنےکی کوشش میں تعلیمی نصاب تبدیل کردیا۔ 12ویں جماعت کی تاریخ اور سیاست کے حصوں سے اہم واقعات غائب کردیے گئے۔ ہندو انتہا پسندی نے مہاتما گاندھی کے قتل سے تعلق ختم کرنے،گجرات فسادات میں مسلمانوں کا قتل عام بھی چھپانے …
اسرائیلی فورسز کی مسلسل دوسری رات مسجد اقصیٰ میں کارروائی
اسرائیلی فورسز نے مسلسل دوسری رات مسجد اقصیٰ میں کارروائی کرتے ہوئے فلسطینیوں پر حملہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل دوسری رات مسجد اقصیٰ پرچھاپے کے بعد علاقے میں کشیدگی جاری ہے، اسرائیلی فورسز کی ماہِ رمضان میں وحشیانہ کارروائیوں نے فلسطینیوں کے اشتعال کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے بدھ …
پاکستان سرکاری بھرتیاں اور اجرتیں منجمد کرے، ورلڈ بینک
ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان اعلیٰ اور درمیانے درجے کی سرکاری بھرتیاں اور اجرتیں منجمد کرے، سرکاری عملے کے اجلاسوں، سفری اخرجات اور پیٹرول کا استعمال کم کریں۔ ورلڈ بینک نے پاکستان کی حالیہ معاشی ترقی اور خدشات پر رپورٹ جاری کی جس میں تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت گاڑیوں کی خریداری بند کرے، پبلک سیکٹر اداروں …
اردو صحافت اور براڈکاسٹنگ کی دنیا کے روشن ستارہ آصف جیلانی انتقال کر گئے
اردو صحافت کا روشن ستارہ اور اس کو اعتماد اور وقار دینے والے بی بی سی اردو سروس کے آصف جیلانی کے انتقال کی خبر نے بڑا افسردہ کردیا۔ وہ اپنے پیچھے ایک وسیع حلقہ احباب اور بڑے خاندان کو سوگوار اور ماتم گسار چھوڑ کر اللہ تعالی کے حضور پیش ہوگئے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔اللہ تعالی ان کی …
تین ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنا چاہیے: نواز شریف
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت تین ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنا چاہیے۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھاکہ ہم جیسے وزیراعظم کودھکادیا جاتا ہے اورڈکیٹیٹرکوگلے لگایا جاتا ہے، مجھے گاڈ فادر اورسیسلین مافیا …
جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے پر لارجر بینچ تشکیل
سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے پر کیس کی سماعت آج ہی 2 بجے کی جائے گی، 6 رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس اعجاز الاحسن کریں گے۔ بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی …
الیکشن التوا کیس میں ایسا فیصلہ نہیں آئے گا جو ملک میں بحران کا سبب بنے؛ رانا ثنا اللہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کا آپشن آئین میں درج ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ توقع ہے الیکشن التوا کیس میں ایسا فیصلہ نہیں آئے گا جو ملک میں بحران کا سبب بنے۔ جب 4 ججز نے سوموٹو کو …
مسجدِ نبویﷺ میں اعتکاف کیلئے آج سے رجسٹریشن کا آغاز
مسجدِ نبویﷺ میں اعتکاف کے لیے آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق اعتکاف کی درخواستیں ’زائرون‘ ایپ کے ذریعے لی جائیں گی۔ سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں اعتکاف کی رجسٹریشن ’نسک‘ ایپ کے ذریعے 23 مارچ سےجاری ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک میں مقامی اور غیرملکی شہریوں کا مکہ اور …
شام میں اسرائیل کا فضائی حملہ، ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک اور ممبر جاں بحق
تہران: شام میں اسرائیل کے فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک اور ممبر جاں بحق ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے دمشق کے قریب فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کا ایک اور ممبر جاں بحق ہوگیا۔ پاسداران انقلاب کے مطابق مقدد میغانی جعفرآبادی جمعہ کو ہونے والی اسرائیلی …