اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ جے یو آئی کا آئینی ترمیم کا مسودہ بہت بہتر ہے اور یہاں سے بات آگے بڑھائی جاسکتی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتےہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بھی میٹنگ ہو رہی ہے جس میں حتمی …
ریاستوں کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا باہمی احترام پائیدار ترقی کی بنیاد ہیں: ایس سی او کا مشترکہ اعلامیہ
اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ایس سی او کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کو سیاسی، سماجی اور معاشی ترقی کے راستے کا آزادانہ اور جمہوری طور پر انتخاب کا حق حاصل ہے، ریاستوں کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا باہمی احترام پائیدار ترقی کی …
پاکستان کو ایس سی او کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں؛ بھارتی وزیر خارجہ
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایس سی او کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایس سی او سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت نے اس صدارت کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی مکمل حمایت فراہم کی ہے۔ جے شنکر کا کہنا ہے …
پائیدار ترقی کیلیے علاقائی تعاون اور روابط کا فروغ ضروری ہے؛ شہباز شریف کا خطاب
اسلام آباد: شنگھائی تعاون تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس وفاقی دارالحکومت میں شروع ہوگیا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف اجلاس سے صدارتی خطاب کررہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ایس سی او کے کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے 23 ویں اجلاس سے قبل مہمان کنونشن سینٹر اسلام آباد پہنچے، جہاں وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ …
26 ویں آئینی ترمیم: وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اکتوبر کو طلب
26 ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کیلئے وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کے اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کرلیے گئے۔ ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس 17 کے بجائے اب 16 اکتوبر کو ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کل دن ساڑھے 12 بجے ہوگا تاہم پی ٹی آئی نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی …
وزیراعظم شہباز شریف کا ایس سی او کے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ
وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے۔ وزیراعظم نے عشائیے میں شرکت کےلیے آنے والے تمام سربراہان مملکت اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔ عشائیے میں روس، تاجکستان، کرغیزستان، قازقستان، بیلاروس کے وزرائے اعظم، ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین کابینہ اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سمیت دیگر غیر ملکی …
آئینی عدالت کیلئے مخالفت ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر ہے؛ بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ آئینی عدالت کیلئے مخالفت ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2007 سے ہر الیکشن میں عدالتی اصلاحات پیپلزپارٹی کے منشورکا حصہ ہے اور میثاق جمہوریت میں وفاقی آئینی عدالت کا ذکر ہے۔ چیئرمین پی پی نے کہا …
کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی: وزیراعلیٰ پنجاب کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس کے واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے جو 48 گھنٹوں میں تحقیقات کرکے وزیراعلیٰ …
وزیراعظم لی چیانگ کا دورہ پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا؛ چین
چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم لی چیانگ کا دورہ پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ایک بیان میں ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ دورے سے پاکستان کے ساتھ روایتی دوستی آگے بڑھنے، اسٹریٹیجک رابطے مضبوط ہونے، سی پیک کی تعمیر اور ہمہ جہتی …
بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی ، نہ پاکستان نے ایسی پیشکش کی؛ اسحاق ڈار
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اور نہ پاکستان نے ایسی کسی ملاقات کی پیشکش کی۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان 27 سال بعد کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کئی رکن ملکوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست کی۔ …