اسلام آباد: پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار کی شہادت پر وزیراعظم شہباز شریف کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کے اہلکار عبد الحمید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید …
علی امین گنڈاپور نے کل سے خود ساختہ روپوشی اختیار کی ہوئی ہے؛ گورنر خیبر پختون خوا
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کل سے خود ساختہ روپوشی اختیار کی ہوئی ہے۔ ڈی چوک پر پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نمازِ جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کل ایک …
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران جاں بحق پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا
گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا پولیس اہلکار انتقال کر گیا۔ جاں بحق پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق حمید شاہ نامی اسلام آباد پولیس کا اہلکار گزشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران 26 نمبر چونگی کے مقام پر مظاہرین …
علی امین گنڈاپور کو نہ تو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی حراست میں لیا گیا؛ ذرائع
وزارت داخلہ کے ذرائع نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے متعلق گرفتاری اور حراست میں لیے جانے کی خبروں کو بے بنیاد افواہیں قرار دیا ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق علی امین گنڈاپور کو نہ تو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اسلام آباد …
ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اب فیصلہ عمران خان کریں گے؛ علی امین گنڈاپور
پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اور اب فیصلہ عمران خان کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاج کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ہم بانی چئیرمین پی ٹی …
پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے؛ نائب وزیراعظم
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کے لیے اس وقت کا چناؤ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی …
عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سےگرفتار کرلیا۔ پولیس علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو وین میں بٹھا کر لے …
ایس سی او سمٹ کیلئے فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کیلئے فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس سی او سمٹ کیلئے فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی، فوج ایس سی او سمٹ کے دوران اسلام آباد میں 17 اکتوبر تک تعینات رہے گی۔ یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس …
پی ٹی آئی کا ڈی چوک احتجاج موخر کرنے کی مشروط پیش کش، زین قریشی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی چوک احتجاج موخر کرنے کی مشروط پیش کش کردی۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی زین قریشی نے کہا کہ اگر حکومت 26 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ 23 اکتوبر سے آگے لے جائے تو تحریک انصاف بھی اپنے جلسے جلوس اور دھرنے مؤخر …
ملائیشین وزیرِ اعظم کا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم نے ملاقات کی ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ اسٹریٹجک انٹرسٹ، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملائیشیا کے وزیرِ اعظم نے علاقائی امن و استحکام میں افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہا …