صدر نے اجلاس نہ بلایا تو 29فروری کو اسپیکر خود اجلاس بلاسکتا ہے، اسحاق ڈار

eAwazپاکستان

لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے سمری پر اجلاس نہ بلایا تو 29فروری کو اسپیکر آئینی طور پر خود اجلاس بلا سکتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ آئین میں بڑا واضح ہے کہ اگر اجلاس نہیں بلایا جاتا تو 21ویں روز …

ایران کی حکومت سازی پر پاکستان کو مبارک باد، نیک تمناؤں کا اظہار

eAwazپاکستان

تہران: ایران نے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد اور اس کے نتیجے میں شروع ہونے والی حکومت سازی پر پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر نے پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔ دونوں رہنماؤں نے …

صدر پاکستان کا انتخاب 9 مارچ کو ہوگا

eAwazپاکستان

ملک میں صدر پاکستان کا انتخاب 9 مارچ کو ہوگا، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن جلد شیڈول جاری کرے گا۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مشترکہ طور پر سابق صدر آصف علی زرداری کو صدر کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ خیال رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی …

ٹیکسلا میں بزرگ خاتون پر پولیس تشدد، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اظہار مذمت

eAwazپاکستان

لاہور: پنجاب کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹیکسلا میں پولیس کی جانب سے بزرگ خاتون پر کیے گئے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے کارروائی کی درخواست کردی۔ مریم نواز نے پولیس کے تشدد کے واقعے پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے رابطہ کیا اور واقعے پر فوری کارروائی کرنے کی درخواست …

مسلم لیگ ن کا پنجاب کابینہ مرحلہ وارتشکیل دینے کا فیصلہ

eAwazپاکستان

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کابینہ مرحلہ وارتشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پہلےمرحلے میں15 ممبران اسمبلی کو وزراتیں دی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں مزید 7 وزرا حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع مسلم لیگ ن نے بتایاکہ کابینہ میں شامل تمام وزرا کی پرفارمنس کا آڈٹ ہوگا۔ ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں …

پی ٹی آئی نے شہباز شریف کا راستہ روکنے کی کوشش نہیں کی، بلاول بھٹو

eAwazپاکستان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے پاس حکومت بنانے کے نمبرز نہیں، پی ٹی آئی نے شہباز شریف کا راستہ روکنے کی کوشش نہیں کی۔ پی ٹی آئی نے اعلان کر دیا کہ وہ پیپلز پارٹی کے پاس نہیں آئیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول …

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا

eAwazپاکستان

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہوگا۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا، اس قرض سے …

آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پر عملدرآمد مکمل

eAwazپاکستان

اسلام آباد: دوسرے اقتصادی جائزے کے لیے آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پر عملدرآمد مکمل کرلیا گیا ہے۔ مرکزی بینک سے حکومت کے لیے قرض حاصل نہ کرنے اور بیرونی ادائیگیاں بروقت کرنے کی شرط بھی پوری کرلی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکس استثنیٰ اور ٹیکس ایمنسٹی نہ دینے کی شرط پر بھی مکمل عملدرآمد …

ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا سب کومل کربیٹھنا ہوگا، شہباز شریف

eAwazپاکستان

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔ وزارت اعظمیٰ کے لیے (ن) لیگ کے نامزد امیدوار شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ افہام و تفہیم اور باہمی اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ …

عمران خان الیکشن دھاندلی کے معاملے پر آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے؛ بیرسٹر علی ظفر

eAwazپاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے معاملے پر آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھا جائے گا،جس میں …