اسلام آباد: پاکستان نے اپنی سرزمین میں انتہائی تاخیرکا شکار گیس لائن منصوبے کو دو مرحلوں میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سب سے پہلے گوادر سے پائپ لائن کا 80کلومیٹر حصہ بچھانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ اسلام آباد کے حکام اس میگا پراجیکٹ کے بارے میں کتنے سنجیدہ …
بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اُکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے؛ مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیورو کریسی کو ملنے والی دھمکیوں پر ردعمل دیا ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ بیوروکریسی کو قانون شکنی پر اُکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا …
مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت بنائیگی: عمر ایوب
پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل و نامزد وزیرِ اعظم عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں بھی پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔ اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر خان کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب نے دھاندلی اور انتخابی نتائج میں تبدیلی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں …
پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملے پر مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے اور پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ملکر ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی …
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سینیٹ کا اجلاس 19 فروری کو طلب
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 19 فروری کو 3 بجے طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے، اجلاس میں سینیٹ اراکین الوداعی تقریر کریں گے۔ آئین پاکستان کے مطابق سینیٹ کے نصف اراکین کا انتخاب مارچ میں ہو گا۔
پی ٹی آئی کی آج اسلام آباد میں احتجاج کی کال، احتجاج کی اجازت مسترد
پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے انتخابی نتائج کے خلاف آج اسلام آباد میں پرامن احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ تحریک انصاف کورکمیٹی نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کی اجازت طلب کی تھی جسے ضلعی انتظامیہ نے مسترد کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، …
پیپلزپارٹی کا بلوچستان میں اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنانے کا فیصلہ
پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ بلوچستان سے پیپلز پارٹی کے نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی کا اسلام آباد میں سرفراز بگٹی کی قیام گاہ پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی صادق عمرانی نے کہا کہ عوام نے ہمیں اکثریت دی ہے تو حکومت بنانا ہمارا حق ہے۔ صادق …
شیخوپورہ: کار اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد جاں بحق
شیخوپورہ کے قریب جی ٹی روڈ پر راوی ریان کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کار سوار فیملی خانیوال سے شادی میں شرکت کرکے واپس گوجرانوالہ جارہی تھی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین بچوں ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 خواتین شدید زخمی ہیں۔ …
فیض حمید کا نام غلطی سے زبان پر آگیا: فضل الرحمان کی وضاحت
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پانی پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد لانے کے حوالے سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے متعلق بیان پر وضاحت دی ہے۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دیےگئے انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت …
الیکشن کمیشن: این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی عذرداری بحال
الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی عذرداری بحال کردی۔ الیکشن کمیشن میں نواز شریف کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ پر عذرداری کی بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی، اس موقع پر نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون الیکشن …