جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پانی پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد لانے کے حوالے سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سے متعلق بیان پر وضاحت دی ہے۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دیےگئے انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت …
الیکشن کمیشن: این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی عذرداری بحال
الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی عذرداری بحال کردی۔ الیکشن کمیشن میں نواز شریف کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ پر عذرداری کی بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی، اس موقع پر نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون الیکشن …
پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کی بہت تضحیک کی لیکن آج ان کے در حاضر ہونا پڑا؛ خواجہ سعد رفیق
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کی بہت تضحیک کی لیکن آج پی ٹی آئی کو ان کے در حاضر ہونا پڑا۔ خواجہ سعدرفیق نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان عالم دین اور دانشمند سیاسی رہنما ہیں، مولانا فضل الرحمان …
سپریم کورٹ: ججز کو کسی کے خلاف آبزرویشنز دیتے ہوئے محتاط رہنے کا حکم
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ججز کو کسی کے خلاف آبزرویشن دیتے ہوئے محتاط رہنے کا حکم دیتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کی آبزرویشنز حذف کرنے کی ہدایت کردی، سپریم کورٹ نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ججز کسی کے خلاف ریمارکس دیتے ہوئے آئندہ احتیاط کریں گے۔ نیوز کے مطابق …
دھاندلی کے الزامات لگانے والے ثبوت پیش کریں، چیف الیکشن کمشنر
اسلام آباد: این اے 55 راولپنڈی کے نتائج سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات لگانے والے ثبوت پیش کریں۔ چیف الیکشن کمشنر اور ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ خان نے کیس کی سماعت، این اے 55 سے کامیاب امیدوار ابرار احمد کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ کامیاب امیدوار کے …
مولانا فضل الرحمان کا انتخابی نتائج مستردکرتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھنےکا اعلان
اسلام آباد: جے یو آئی نے الیکشن کے انتخابی نتائج پر سوالات اٹھاتے ہوئے نتائج کو مسترد کردیا اور اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کرتے ہوئے ن لیگ کو بھی اپوزیشن میں آنے کی دعوت دے دی۔ پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہماری مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس نے انتخابی …
فوج اپنا کام کرے، عدالتیں اپنا کام کریں؛ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے ہیں کہ فوج نے دی گئی زمین پر شادی ہالز اور دیگر کاروبار شروع کر رکھے ہیں۔ سپریم کورٹ نے دفاعی زمینوں پر کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کیا کہ یقین دہانی کرائیں کہ کاروبار نہیں کریں گے تو ٹھیک ہے، سب …
پشاورہائیکورٹ : عمران خان کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج
پشاور: ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے کی۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی …
مالی فراڈ کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ سول عدالت کے جج ڈاکٹر سہیل نے مالی فراڈ کے کیس میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت 1 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ واضح …
پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت قائم کریں گے؛ احسن اقبال
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت قائم کریں گے۔ ظفروال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ تعالیٰ 2024 سے 2029 کا سفر پاکستان میں ترقی کا سفر ہو گا۔ احسن اقبال کا کہنا ہے …