امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ اس حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے جسے پاکستانی عوام نے منتخب کیا۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ واضح طور پر ایک مسابقتی الیکشن تھا، لوگوں نے اپنی پسند کے حق کا استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بے ضابطگیوں کی …
پرامن احتجاج سیاسی کارکنوں کا حق ہے، کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے: وزیراعظم
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خطرات کے باوجود پر امن انتخابات کا انعقاد ہوا، چیلنجز کے باوجود ملک میں جمہوری تسلسل خوش آئند ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کا کہنا تھا انتخابات کے انعقاد میں سکیورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا، انڈونیشیا میں ووٹ گنتی کرتے ہوئے …
انتخابی نتائج کیخلاف سیاسی جماعتوں کے مظاہرے اور دھرنے ، متعدد پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
انتخابی نتائج کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کے مظاہرے اور دھرنے دیکھنے میں آئے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور ، پشاور اور کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفاتر پر مظاہرے کیے گئے، مظاہروں کے دوران این اے 129لاہور سے امیدوار شہزاد فاروق سمیت احتجاج کرنے والے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ جے یو …
ایک ’کمزور اتحادی‘سے زیادہ بہتر ’طاقتور اپوزیشن‘ کی ہے، بلاول بھٹو کو مشورہ
اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو ان کے مشیروں کی حیثیت رکھنے والے پارٹی کے ایک سے زیادہ رفقا نے یہ تجویز کیا ہے کہ ایک ’کمزور اتحادی‘سے زیادہ بہتر ’طاقتور اپوزیشن‘ کی ہے۔ اس لیے خدشات اور تحفظات کے ساتھ حکومت کا حصہ بننے کے بجائے ہمارا اپوزیشن میں بیٹھنا بہتر ہوگا، پیپلزپارٹی کی ’سی ای سی‘ …
ق لیگ حکومت بنانے کیلئے ن لیگ کیساتھ شامل ہونے کو تیار
حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی آج چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان ہے جس میں رسمی بات چیت ہوگی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ق لیگ حکومتی عمل میں شامل ہونے …
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی تمام 296 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا
الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی تمام 296 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی 138 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن 137 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی 10 اور پاکستان مسلم لیگ پنجاب اسمبلی کی 8 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔ استحکام پاکستان …
پاکستان میں انتخابات پر الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہیں ؛ کامن ویلتھ مبصر گروپ
اسلام آباد: کامن ویلتھ مبصر گروپ نے پاکستان میں انتخابات پر الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ الیکشن عملے نے بہت پروفیشنل طریقے سے کام کیا۔ کامن ویلتھ مبصر وفد کے سربراہ ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن کا اسلام آباد میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہنا تھا ہم نے اور ہمارے نمائندوں نے 2024 الیکشن کامشاہدہ کیا، کراچی، …
9 مئی کے 12 مقدمات عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے تناظر میں درج 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرلی۔ جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ سماعت کے موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی …
نمائندہ حکومت ملک کی متنوع سیاست کو قومی مقصد کے ساتھ بہتر طریقے سے پیش کرے؛آرمی چیف جنرل
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انتخابات کے انعقاد پر نگراں حکومت، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو بھی مبارک باد دی ہے۔ ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے انتخابات میں تمام …
پی ٹی آئی کا 150 سے زائد نشستوں پر برتری اور وفاق میں حکومت بنانے کا دعویٰ
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں 150 سے زائد نشستوں پر برتری اور وفاق میں حکومت بنانے کا دعویٰ کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما بیر سٹرگوہر نےسوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو 150 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن …